Banner

Thursday 5 November 2015

پاکستان کا زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ


اسلام آباد (ویب ڈیسک) بحریہ کی جنگی مشقیں ” سی سپارک 2015 “ جاری ہیں جس میں پاک فوج اور فضا یہ بھی حصہ لے رہی ہے ان مشقوں کے دوران پاک میر ینز نے اپنے ایئر ڈیفنس و یپن سسٹمز کی لائیو فائرنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ زمین سے فضاءمیں مارکرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا میزائلوں اور جدید ہتھیاروں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ترجمان بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی بحری مشق سی سپارک 2015 بحرِ عرب میں جاری ہے۔ اس مشق کے دوران پاک میرینز نے ایئرڈیفنس رینجر سونمیانی میں دن اور رات دونوں اوقات میں مختلف ویپن سسٹمز کی لائیو فائرنگ کا عملی مظاہرہ کیا۔ فائرنگ کے اس عملی مظاہرے میں مختلف ویپن سسٹمز جن میں زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل ، ریڈار سے کنٹرول کی جانے والی گنز مینوئل گنز شامل تھیں۔

No comments:

Post a Comment